3 جنوری 2012 - 20:30

اسلام آباد… پیپلز پارٹی کے راہ نما بابر اعوان نے کہا ہے کہ وہ قائد عوام زوالفقار علی بھٹو کے وکیل ہیں اور ان کو انصاف دلانے کے لئے وہ لڑتے رہیں گے۔

ابنا: سپریم کورٹ میں بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ جب وہ بے نظیر بھٹو کے وکیل تھے تو پر دہشت گردی کا مقدمہ بنا کر عدالت میں بھیجا گیا اور جب وہ صدر زرداری کے وکیل بنے تو ان پر ڈکیتی اور اغوا کے مقدمات بنا ئے گئے۔ ا نھوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک شعر بھی پڑھا

''نوٹس ملیا، کھکھ نہ ہلیا، کیوں سوہنے دا گلہ کراں ، میں لکھ واری بسم اللہ کراں"۔ 
.......

/169